لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ نے انتخابی منشور کی تیاریوں پر کام شروع کر دیا۔جس کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔مرکزی مسلم لیگ کا منشور عوام کی امنگوں کے عین مطابق اور ملک کو موروثی سیاست سے نجات دلانے والا ہوگا۔ اشرافیہ کے لیے اب اس ملک کوئی جگہ نہیں ہوگی۔مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان کا مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سابقہ سیاسی جماعتوں نے ملک میں سیاسی اور معاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ جن جماعتوں کو ایک دوسرے پر تنقید الزامات اور کیچڑ اچھالنے سے فرصت نہ ملے وہ عوام کے مسائل کا حل خاک کریں گی۔مرکزی مسلم لیگ کا منشور عوام کے حل طلب مسائل کے گرد گھومتا ہے۔ جلد پارٹی منشور منظر عام پر لایا جائے گا۔
لاہور وزیر اعلی مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کااشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری...
لاہور پولیس خدمت مراکز کے ذریعے رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکزپہلی شفٹ آج پیراگون سو سائٹی، کل...
لاہور او آئی سی کے سیکر ٹری جنرل معزز حسین ابراہیم طحہ کی صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ...
لاہور ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی تھانوں میں موک ایکسرسائز کی گئی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی سربراہی...
لاہورلاہور بارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے 50سے زائد...
لاہورفوجی فرٹیلائیزر کمپنی لمیٹڈ اور اسٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کی باہمی شراکت سے مائیکرو انشورنس...
لاہوردی لاہور لائسٹف سکول باغبانپورہ کیمپس کا ریلوے سٹیڈیم میں سپورٹس گالا، 500سے زائد طلبہ اور ان کے والدین...
لاہور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام امریکن سفارتخانہ کے تعاون سے انگلش ایکسیس پروگرام کا آغاز،تین...