قلعہ سیف اللہ( پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے جدوجہد آزادی کے عظیم رہبر خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 50 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہیدوں کے سالار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نام کا اعلان کیا ۔ انہوں نے خان شہید کی عظمت ، استقامت ، صبر، دور اندیشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جن سیاسی مقاصد ، نظریات و افکار کیلئے خان شہید نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیااس راہ پر چلتے ہوئے اپنی قوم و ملت کیلئے آزادی ، خودمختاری اور آبادی کی منزل کے حصول میں ضرور کامیاب ہونگے۔ خان شہید کے سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1927 میں افغانستان کے بادشاہ غازی امان اللہ خان کی چمن ریلوے سٹیشن پر آمد ، عوام کی طرف سے اُن کا پرتپاک استقبال اور اس دوران انگریزی استعمار کی بالادستی اور پشتون افغان عوام کے ساتھ غلاموں جیسے سلوک نے خان شہید کی زندگی پر گہرے اثرات چھوڑے اور یہی سے انہوں نے اپنے قوم وملت کی آزادی کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا اگر چہ اس وقت انگریزی استعمار نے گنڈمک معاہدے کے ذریعے آزاد افغانستان پر اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے اثر بڑھایا تھا اور ڈیورنڈ لائن کے ذریعے موجودہ خیبر پشتونخوا اور جنوبی پشتونخوا کے علاقوں کو اپنی عمل داری میں شامل کر لیا تھا اس کے باوجود پشتون افغان ملت نے غازی امان اللہ خان کو اپنا بادشاہ مانتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور انگریزی تقسیم کو تسلیم نہ کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔ اسی تناظر میں خان شہید نے اپنی سیاسی جدوجہد کے آغاز میں 1931 میں ہندوستان کا دورہ کیا اور گاندھی جی اور کانگریس پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر کے انگریزی استعماریت کے خلاف وطن کی آزادی کیلئے مشترکہ محاذ بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے بعد خان شہید نے جیکب آباد میں آل بلوچ کانفرنس کی صدارت کی اور اپنے عملی اقدامات سے یہ ثابت کیا کہ وہ ہر قسم کی مذہبی انتہا پسندی، لسانی، قومی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر سوچ وفکر رکھنے والےآزادی پسند رہنما ہیں۔غیر جمہوری قوتوں نے ملک کو سالوں سال تک بے آئین رکھا اور پھر مارشل لاؤں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا اور قوموں کی حق حکمرانی خصوصاً بنگال کی اکثریت اور حق حکمرانی سے انکار کر کے ملک کو دولخت کیا گیا۔ قومی اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے نیشنل عوامی پارٹی کا قیام ایک اہم پیشرفت تھا اور خان شہید نے پشتون کو اس نئی پارٹی میں ضم کر دیا ۔نیشنل عوامی پارٹی نے رضاکارانہ وفاق، قومی برابری،قوموں کی حق حاکمیت اور حق ملکیت، ملک میں حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی ودیگر مطالبات پر مبنی بیانیہ پیش کیا جسے عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ۔ آگے چل کر قومی سوال پر اختلافات کے باعث خان شہید اور اُن کے سیاسی رفقاء نے نیشنل عوامی پارٹی سے راہیں جدا کر کے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا قیام عمل میں لایا اور اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھا۔ اس راہ میں مصائب و مشکلات کا سامنا کیا تمام تکالیف کے باوجود بھی انہوں نے نظریات اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اس پاداش میں انہیں 2 دسمبر 1973 کو شہید کیا گیا۔خوشحال خان کاکڑ نے چمن پرلت کے مطالبات کی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ پشتونخوا نیپ پرلت کمیٹی کے شانہ بشانہ جدوجہد کرےگی۔ ملکی سیاسی حالات کے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا قیام ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام ، اداروں کی جانب سے سیاست میں عدم مداخلت ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین وقانون کی بالادستی کیلئے تھی لیکن بدقسمتی سے پی ڈی ایم میں شامل پارٹیوں نے تحریک کا رُخ حقیقی مسائل کے حل کی بجائے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے تک محدود کر دیا اور عارضی اقتدار کی لالچ میں سمجھوتہ کر کے ملک کے عوام پر مہنگائی، بے روزگاری اور غربت مسلط کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کی یہ غلط فہمی اب دور ہوگئی کہ نواز شریف ملک میں حقیقی جمہوریت ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین وقانون کے علمبردار جمہوری رہنما ہیں بلکہ اب نواز شریف ایک دفعہ پھر اقتدار کیلئے غیر جمہوری قوتوں کی ایماء پر سیاسی لوٹوں کو پارٹی میں شامل کر رہے ہیں اور سیاسی اقدار کی نفی کر رہے ہیں اور جس کی وجہ سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو سخت نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان کڈوال عوام کے ساتھ تضحیک آمیز روئیے اور ان کی جبری بے دخلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ریاست پاکستان کو بین الاقوامی انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے قوانین کی پیروی کرتے ہوئے افغان کڈوال عوام کے خلاف ہونے والے فیصلے سے فوری طور پر دستبردار ہو کر ملک کو دنیا کی مہذب قوموں اور ملکوں کی نظر میں شرمندگی سے بچائیں۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...