دبئی (اے ایف پی) دبئی میں جاری ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28کے دوران میزبان ملک متحدہ عرب امارات نے بتایا کہ 110 سے زائد ممالک نے 2030 تک دنیا کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا بڑھانے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ، کانفرنس میں تیل اور گیس پیدا کرنے والی 50 کمپنیوں نے 2050تک کاربن فری ہونے کا اعلان کردیا ہے، کاربن فری معاہدے میں سعودیہ اور امارات سمیت 29ممالک کی سرکاری کمپنیاں شامل ہیں، امریکا نے کوپ 28ماحولیاتی کانفرنس میں گرین کلائمٹ فنڈ کیلئے 3ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جاری ماحولیاتی کانفرنس کے دوران عالمی ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف معاہدے اور وعدے کئے گئے ہیں۔ کانفرنس کے میزبان متحدہ عرب امارات نے بتایا کہ 110ممالک نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار 300فیصد بڑھانے کا وعدہ کیا ہے ، یہ ممالک رواں دہائی کے آخر تک عالمی قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت کو کم از کم 11ہزارگیگا واٹ تک لانے کے لئے مل کر کام کریں گے، کانفرنس میں تیل اور گیس پیدا کرنے والی 50 کمپنیوں نے 2050تک کاربن فری ہونے کا اعلان کردیا ہے ، سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو اور متحدہ عرب امارات کی اے ڈی این او سی ان 29سرکاری کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ایک غیر پابند معاہدے پر دستخط کئے جس میں میتھین کا اخراج صفر کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے، کوپ 28 کے صدر سلطان الجابر نے کہا کہ وہ توانائی کی کارکردگی میں بہتری کی عالمی اوسط سالانہ شرح کو فی سال 4 فیصد سے زائدمجموعی طور پر دوگنا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا بھی عہد کرتے ہیں۔کوپ28 کے صدر سلطان الجابر نے کہا کہ 117 ممالک نے دستخط کئے ہیں، جو کہ اقوام متحدہ کے مذاکرات کے میزبانوں کی طرف سے پہلے اعلان کردہ سے ایک زیادہ ہے، اگرچہ حتمی تعداد میں اضافہ متوقع تھا۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نےکہاکہ 2050 تک گرین ہاؤس گیسوں کے خالص صفر اخراج کو حاصل کرنے کے عالمی ہدف کے لیے ہوا، شمسی اور دیگر قابل تجدید توانائیوں کو بڑھانا انتہائی اہم ہے۔
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...
کراچی لیبیا میں حکام نے بتایا کہ ملک کے ایک مغربی شہر میں ایک فٹبال میچ کے بعد شروع ہونےو الی جھڑپوں میں کئی...
اسلام آباد ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے گریڈ 16کے انسپکٹراحمد فرحان کو ملازمت سے فوری معطل کر دیا ہےا ور ان...
کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، فیملی کورٹس میں یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر...
واشنگٹنامریکہ نے جرمنی کے بعد پولینڈ میں بھی 4000فوجیوں کی مجوزہ تعیناتی منسوخ کر دی ہے، پنٹاگون کے مطابق اس...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور ڈائریکٹر جنرلز ان لینڈ...