چمن(نورزمان اچکزئی) چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی سے پیدل آمدروفت کےلیے ویزاپاسپورٹ پالیسی کے خلاف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری دھرنے کے بعد احتجاج کا نیا راستہ اپنا تے ہوئے درجن بھر نقاب پوش افراد نے پولیو ٹیموں کو ہرا ساں کرنا شروع کردیاہے۔ دھرنا سربراہ نے باب دوستی پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بارڈر پر پاکستانیوں کو حراست میں لے کر بھاری رشوت لی جاتی ہےجبکہ اسلام آباد میں سیاسی وحکومتی اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات اور ملاقاتوں کے بعد دھرنا کمیٹی نے چمن پہنچ کر مظاہرین سے خطاب میں کہاہے کہ انشاء اللہ دھرنا کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے اشتعال انگیزی سے اجتناب کرنے کی تلقین کی، جےیوآئی کے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے بھی دھرنا سے خطاب کیا۔گزشتہ کئی روز سے دھرنا کمیٹی میں شامل سیاسی تاجر و محنت کش ارکان پر مشتمل کمیٹی نے پاسپورٹ پالیسی کے نفاذ کی منسوخی تک ضلع بھر میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ٹیموں کو مہم پر نہ بھجوائیں ہفتے کو چمن کے نواحی علاقوں میں درجنوں مسلح نقاب پوش افراد نے پولیو ٹیموں کو ہرا ساں کیا اور ایک پولیو ورکر کو ساتھ بھی لےگئے جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کو آئندہ ٹیم کی رکھوالی نہ کرنے کی وارننگ د ی ۔اطلاع ملنے پر ایف سی ،پولیس، اور کوئیک رسپانس فورس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور پولیو ٹیموں کو قطرے پلانے کی مہم پر دوبارہ مامورکردیاہے۔ رات گئے کمیٹی کے ساتھ انتظامی حکام کے رابطے پر کمیٹی منتظمین نے پولیو ورکر کو چھوڑ دیا اور نقاب پوش افراد کو ایسی حرکات سے منع کردیا مگر بائیکاٹ اور مزاحمت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔دوسری جانب دھرنا سربراہ غوث اللہ نے گزشتہ روز انکشاف کیا ہے کہ چمن بارڈر پر باب دوستی پر تعینات ایف آئی اے اہلکار انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں کئی دنوں سے پھنسے پاکستانیوں کو واپسی پر حراست میں لے کر ان سے بھاری رشوت لے کر چھوڑا جا رہا ہے یا پھر جیل بھجوا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کئی لوگ آئے ہے جن سے پیسے لیے گئے ہیں۔درایں اثنا گزشتہ دنوں دھرنا مزاکراتی کمیٹی کے ارکان اسلام آباد میں اعلی سیاسی و سرکاری حکام سے ملاقاتوں اور مزاکرات کے بہتر بتائج لے کر چمن پہنچ گئے دھرنا مزاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولوی عبدالمنان نے دھرنا مظاہرین کے سامنے جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی ہمارے مسائل حل کرنے اعلی حکومتی رہنما چمن آئیں گے انہوں نے مظاہرین کو تلقین کی وہ حکومتی جواب کا انتظار کریں اور اشتعال انگیزی سے اجتناب کریں۔ دھرنے سے ہفتے کو جےیوآئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور مرکزی مالیات سیکرٹری مولانا صلاح الدین ایوبی نے خطاب میں کہا کہ دھرنا کامیابی کی جانب گامزن ہے جےیوآئی دھرنے کی بھرپور حمایت کے ساتھ وفاق میں دھرنے والوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...