اسلام آباد (رپورٹ :،رانا مسعود حسین )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ کے نام لکھے گئے طویل خط کے جواب میں سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیاگیا ہے کہ سب یقین رکھیں کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے،ان پر کسی قسم کا کوئی دبا ئو ڈالا جا سکتا ہے اور نہ ہی وہ جانبداری کرینگے، اللہ کے فضل وکرم سے وہ اپنے فرائض کی ادائیگی اور منصب کے حلف کی پاسداری کرتے رہیں گے جبکہ پریس ریلیز میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا گیا کہ یہ خط سپریم کورٹ کو ایک سر بمہر لفافے میں موصول ہونے سے پہلے ہی میڈیا پر جاری کیا جا چکا تھا، ہفتہ کے روز چیف جسٹس کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد مشتاق احمدکے دستخطوں سے جاری اعلامیہ میں بیان کیا گیا کہ یکم دسمبر 2023 کو چیف جسٹس آفس کو سات صفحات پر مشتمل درخواست جس کے ساتھ مزید 77 صفحات کی دستاویزات بھی لف ہیں ،موصول ہوئی اور یہ سپریم کورٹ میں ڈائری کیلئےاستعمال ہونے والی زرد رنگ کی پیپر بک کی صورت میں ہے ،اس میں دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجو تھا ایڈوکیٹ نے کوریئر کی تھی،اعلامیہ کے مطابق یہ دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے، ابھی پچھلے دنوں ہی سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلا ء نے دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں اور انتخابات کے متعلق مقدمات میں اس جماعت کی اچھی طرح نمائندگی اور پیروی کر کے انہیں تکمیل تک لے گئے ہیں،یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جمعرات 30نومبر کو چیف جسٹس کے نام لکھے گئے سات صفحات پر مشتمل خط میں ان سے وفاقی وصوبائی حکومتوں کو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے لیول پلئنگ فیلڈ(یکساں طور پر کھیلنے کا موقع دینا)دینے کیلئے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے،یہ بھی یاد رہے کہ اسی جماعت کے سربراہ و سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ʼʼدور حکومت میں غیر مرئی ہاتھوں کی ایماء پر چند بڑو ں کو خوش کرنے کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان کے افراد کی مختلف ریاستی اداروں سے جاسوسی کروا کرجائیدادوں سے متعلق چند دستاویزات کی بنیاد پر صدر عارف علوی کے ذریعے ان کے خلاف سپریم جودیشل کونسل میں ایک جعلی اور بے بنیاد صدارتی ریفرنس دائر کروایا تھا ،جسے جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ نے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،جس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے صدارتی ریفرنس کو خارج کرتے ہوئے اس وقت کے متعدد حکومتی عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا ۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...