اسلام آباد(رپورٹ :،رانا مسعود حسین) سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کا ’اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں دوبارہ شروع ہو گیا، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دونوں کی حاضریاں لگانے کے بعد مزید سماعت پیر 4دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ ملزمان کوآگاہ کیا گیاکہ ان کے خلاف مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ1923 کی شق 5 اور9 کے تحت قائم کیا گیا ،دونوں کا اکٹھا ٹرائل ہوگا ،آئندہ سماعت پر ان کو استغاثہ کی نقول فراہم کی جائیں گی ، عدالتی کارروائی کے دوران عوام اور میڈیا کے نمائندے عدالت میں موجود تھے ،حکمنامہ کے مطابق سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی ،اور کافی وقت دیا گیا، آئین کے آرٹیکل 10 اے متعلق عمران خان کی درخواست پر دلائل وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے نہ ہو سکے ، دوران سما عت ملزم عمران خان نے ایک بار پھر اپنا سابق موقف دھرایا کہ ،ریاستہائے متحدہ امریکہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ ،ڈونلڈلوء نے انھیں وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے فارغ کروانے کے لئے آرمی چیف کو یہ سائفر بھیجا تھا،جوکہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی،جبکہ شریک ملزم شاہ محمود قریشی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیکرٹ ایکٹ ترمیم2023 پر صدر عارف علوی نے دستخط ہی نہیں کیے ہیں انہیں عدالت میں طلب کرکے حلف پر پوچھا جائے کہ انہوں نے ترمیم پر دستخط بھی کیے تھے یا نہیں، عدالت کی اجازت سے ملزم عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ ،ریاستہائے متحدہ امریکہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ ،ڈونلڈلوء نے یہ سائفر بھیجا تھا جوکہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، سائفر مجھے ہٹانے کیلئے بھیجاگیا تھا ،جو سائفر مجھے ہی ہٹانے کیلئے تھاتووہ مجھے کیسے بھیجا جا سکتا تھا؟ یہ تو اتفاقا وزیر خارجہ ،شاہ محمود قریشی کے ہاتھ لگ گیا تو ہمیں اس سازش کا علم ہوااور میں نے خود بطور وزیر اعظم اس پر انکوائری کا حکم جاری کیا تھا۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...