پشین(خ ن)ورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پشین کی پرامن صورتحال کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے. ضلعی انتظامیہ بلا امتیاز تمام جرائم پیشہ افراد اور معاشرہ میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا. یہ بات باعث مسرت ہے کہ آج مختلف سیاسی تنظیموں ضلع کی سطح پر بھی عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی پر متفق ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پشین حرمزئی سیدان میں عوامی آمن جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. جرگہ میں مختلف سیاسی تنظیموں کے ضلعی سربراہان، علماء کرام اور قبائلی عمائدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے علاقے کے معززین کو اعتماد میں لے لیں. انہوں نے کہا کہ جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے سے امن اور ترقی کیلئے راہ ہموار ہو جائے گی. کمیشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت، ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد خان مندوخیل اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاکر علی بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھے۔
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...
کراچی لیبیا میں حکام نے بتایا کہ ملک کے ایک مغربی شہر میں ایک فٹبال میچ کے بعد شروع ہونےو الی جھڑپوں میں کئی...
اسلام آباد ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے گریڈ 16کے انسپکٹراحمد فرحان کو ملازمت سے فوری معطل کر دیا ہےا ور ان...
کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، فیملی کورٹس میں یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر...
واشنگٹنامریکہ نے جرمنی کے بعد پولینڈ میں بھی 4000فوجیوں کی مجوزہ تعیناتی منسوخ کر دی ہے، پنٹاگون کے مطابق اس...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور ڈائریکٹر جنرلز ان لینڈ...