اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینگے ، پوری توجہ سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے ، چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کوناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، ہرحال میں روایتی جوش ولولے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیر پور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، جہاں انہیں فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور میدان جنگ کے طریقہ کار پر پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ائیرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی اور ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے وطن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں ، پاک فوج ہرقسم کی مشکلات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیارہے۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔ آرمی چیف کی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...