کراچی (رفیق مانگٹ) اسپیس ایکس‘ اور ٹیسلا کے بانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ارب پتی امریکی مالک ایلون مسک نے ایکس پر اشتہارات بند کرنے والی کمپنیوں کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھاڑ میں جاو۔ ’ایکس‘ پر یہود مخالف سازشی تھیوری کی حمایت کے الزام میں متعدد کمپنیوں نے ایکس کے اشتہارات بند کردیئے تھے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اشتہارات کی بندش سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر کوئی مجھے اشتہارات یا پیسےکے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ‘‘ تو جائے بھاڑ میں‘‘ ۔مسلک نے آزادی اظہار ، اسپیس ایکس ، اسٹار لنک کی طاقت اور اے آئی کے حالیہ ڈرامے پر بھی بات کی۔ نیویارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں اینڈریو راس سورکن کے ساتھ انٹرویو میں ایلون مسک نے اس پوسٹ کے لئے معذرت کی جس میں یہودی کمیونٹیز پرسفید فاموں کے خلاف نفرت کا الزام لگایا گیا تھا،واضح رہے ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ یہودیوں کا مغربی ممالک میں غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کا خفیہ منصوبہ ہے جس کا مقصد وہاں سفید فام اکثریت کے تسلط کو کمزور کرنا ہے۔مسک نے اس پوسٹ کی حمایت کی اور لکھا کہ ’’اصل سچ بتا دیا گیا‘‘ ہے۔ مسک کی طرف سے اس پوسٹ کی حمایت کے بعد تقریباً 200 بڑے مشتہرین بشمول ڈزنی، ایپل اور آئی بی ایم نے ایکس پر اشتہارات بند کر دیے۔اس پوسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اسے قابل نفرت قرار دیا۔مسک نے بعد میں کہا کہ انہیں اس خاص پوسٹ کا جواب نہیں دینا چاہیے تھا۔ مجھے جو کہنا تھا وہ زیادہ وسیع پیمانے پر لکھنا چاہیے تھا۔رپورٹ کے مطابق اگر اشتہارات منجمد رہے تو اس سہ ماہیں کمپنی کو 75 ملین ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔مسک نے تسلیم کیا کہ بائیکاٹ پلیٹ فارم کو دیوالیہ کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس کے خاتمے کےلئے برانڈز کو مورد الزام ٹھہرائیں گے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق ان برانڈز کے لیے ان کا پیغام سادہ تھا جس میں انہوں نے کہا کہ تشہیر نہ کریں۔انہوں نے اپنی بات پر زور دینے کے لیے کئی بار اسے دہرایا۔ گارجین کی رپورٹ کے مطابق مسک نے خود اعتراف کیا کہ اگر بائیکاٹ جاری رہا تو یہ کمپنی کو دیوالیہ کر سکتا ہے۔ ریمارکس پر معذرت کرنے اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے باوجود، مسک اپنے کاروبار کے بارے میں زیادہ ہوشیار یا محتاط نظر نہیں آتے۔ حیران کن برہمی میں، انہوں نے بائیکاٹ کو بلیک میل کہا اور 200 سے زائد کمپنیوں کو یہ کہہ کر حوصلہ افزائی کی کہ ایکس پراشتہار نہ دیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ارب پتی مالک کا غصہ سام دشمنی کے تنازع کے بعد افراتفری کے انٹرویو کے دوران سامنے آیا،ایلون مسک کی ان کمپنیوں کے درمیان دراڑ مزید گہر ی ہوتی نظر آتی ہے۔مسک نے سام دشمن ٹویٹ کے حوالے سے اپنی پوسٹ کے لیے معافی مانگی،مسک نے اس ہفتے کے اوائل میں پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ مسک نے آزادانہ تقریر، اسپیس ایک اور اسٹار لنک کے سربراہ کے طور پر ان کی طاقت، اور اوپن اے آئی کے حالیہ ڈرامے کے بارے میں بات کی، جس میں وہ ابتدائی سرمایہ کار تھے۔
اسلام آباد ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعہ کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اس ملک کے میڈیا کو...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
اسلام آباد 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی...
لاہور وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبہ بھر کے 76 ہزار سے زائد...
کراچی یو اے ای کا برآمدی صلاحیت دوگنا کرنے کیلئے نئی آئل پائپ لائن کا منصوبہ، ٹرمپ کا ایران کی میزائل...
کراچی بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں...
اسلام آباد پاکستان کےتوانائی شعبےکا سرکلرڈیٹ پانچ ہزاردوسوچھ ارب روپےپر پہنچ گیا،اس میں گیس شعبےکا تین...
اسلام آ باد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں...