امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ سے ملاقات سے روک دیا

03 دسمبر ، 2023

اسلام آباد،نیویارک(جنگ نیوز)امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا۔ذرائع کے مطابقفوزیہ صدیقی نے بہن سے ملاقات کیلئے واشنگٹن میں حکام سےباضابطہ اجازت لے رکھی تھی۔تاہم امریکی حکام نے ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کو قیدی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا۔ذرائع کے مطابقامریکی جیل حکام نے فوزیہ صدیقی کو بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے انکارکیا۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کیلئے امریکا گئی ہیں۔