اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بالخصوص اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات اور پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے حوالے سمیت دیگر امور پر مذاکرات کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جس میں امریکا جانے والے پاکستان میں مقیم 25 ہزار افغان باشندوں کا معاملہ زیربحث آئیگا جبکہ پاکستان میں غیر قانونی مہاجرین کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی، افغان سرزمین استعمال ہونے پر گفتگو، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کےخاتمے کی حکمت عملی پرمشاورت کی جائیگی ۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...