پا کستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ

03 دسمبر ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے پا کستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کےبورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے۔نئے صدارتی آ رڈی نینس کی روشنی میں اقدام ،چیئر پرسن اور سی ای او کاتعلق نجی شعبہ سے ہوگا ، یہ تشکیل نو نئے صدارتی آ رڈی نینس کی روشنی میں کی جا ئے گی۔بورڈ کے چیئر مین کو چیئر پرسن لکھا جا ئے گا۔چیئر پرسن آزاد( انڈی پنڈنٹ ) ہوں گےجن کی تقرری و فاقی حکومت اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ایکٹ کے تحت کرے گی۔اس عہدے پر کسی ممتاز شخصیت کو مقرر کیا جا ئے گا۔وزارت کے ایڈیشنل سیکر ٹری بھی ممبر ہوں گے ۔ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو بھی ایک ڈائریکٹر ہوں گے۔دو ڈائریکٹرز کا انتخاب شیئر ہولڈرز کر یں گے۔چار ڈائریکٹرز نجی شعبہ سے لئے جائیں گے ۔وفاقی حکومت اچھی شہرت کی حامل چار ممتاز شخصیات کی تقرری کرے گی۔اس طرح اکثر یت نجی شعبہ کے ڈائریکٹرز کی ہوگی۔بورڈ کا ایک سیکر ٹری بھی مقرر کیا جا ئے گا۔چیف ایگزیکٹو افسر کار پوریشن کے تمام انتظامی اور مالی امور بورڈ کی ہدیات کے مطا بق چلائیں گے ۔سی ای او کی تقرری پر فا ر منس کنٹریکٹ کی بنیاد پر تین سال کیلئے ہوگی ۔پر فار منس کی بنیاد پر اس میں دو سال کی توسیع بھی کی جاسکے گی۔بورڈ ہر سال سی ای او کی پر فارمنس کا جائزہ لے گا۔امیدوار بھی بورڈ تلاش کرےگا۔شارٹ لسٹ کرکے بورڈ تین ناموں کا پینل منظو ر ی کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجے گا۔