لاہور (نیوزرپورٹر،خبر نگار) لاہور پرائم،سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا جدید انفراسٹرکچر مکمل ہوگیا جس سے لاہور ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے افتتاح کر دیا ۔ لاہور پرائم میں کشادہ سڑکیں، بہترین زیر زمین بجلی کا نظام، جدید سیوریج و ڈرینج سسٹم، بلاتعطل پانی کی سپلائی،دلکش ہارٹیکلچراور لینڈ سکیپنگ کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا اور مین بلیو وارڈ کا معائنہ کیا سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک زیر تعمیر بلیوارڈ کے پورے روٹ کابھی معائنہ کیا ، پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے ہدایت کی ، کلمہ چوک کے قریب بھی لاہور پرائم کا وزٹ کیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ پنجاب حکومت کی وہ زمینیں ہیں جو ضائع ہورہی ہے، ہم ان زمینوں سے 100گنا زیادہ ریونیو حاصل کرسکتے ہیں۔ سی بی ڈی نے اگلے 2سے3ماہ میں 500 ملین ڈالر کا زرمبادلہ اکٹھا کرنا ہے آج ایسے دور کا آغاز کر دیا ہے جو لاہور کی اسکائی لائن کو تبدیل کر دیگا ، لاہور پرائم کو بین الااقوامی بزنس حب بنائینگے ،سی بی ڈی کے پاس کافی زیادہ اراضی ہے ہماری کوشش ہے کہ سی بی ڈی کو اضافی اراضی دی جائے ، جنوری تک یہاں نیا برج مکمل ہورہا ہے تو مین بلیوارڈ، ڈیفنس اور والٹن روڈ کے ساتھ منسلک ہوجائے گا ، گارڈن ٹاؤن میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی سی بی ڈی پراجیکٹ شروع کررہی ہے ، سی بی ڈی ملتان پر بھی کام شروع کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے سٹیٹ آف آرٹ انفراسٹرکچر پر سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ،ووزیر اعلیٰ نے ان ایبلڈ افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ویب پورٹل ”ان ایبلڈ“ کا بھی باضابطہ افتتاح کیا ،ان ایبلڈ بچوں سے شفقت کا اظہار کیا تقریب میں شرکت کے لئے وٹس ایپ پر پیغام بھجوانے والی ان ایبلڈ بچی کو سٹیج پر بلایا اور پیار کیا ، پینٹنگ کرنے والے ان ایبلڈ بچے کے پاس گئے ، شاباش دی اور انعام بھی دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈس ایبلڈ افراد کے لئے آئندہ سے ان ایبلڈ افراد کا لفظ استعمال کیا جائے گا ، سرکاری سطح پر ”ان ایبلڈ پرسنز“ کا لفظ استعمال کرنے کے لئے سمری تیار کی جائے ، ان ایبلڈ بچوں کے تمام اداروں کو اپ گریڈ کرنے کا کیلئے7روز میں پلان تیار کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کاتفصیلی دورہ کیا اور31جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی۔ فرش پر لگائی گئی ٹائلز کی کوالٹی دیکھ کر برہمی کا اظہار کی اوریکساں معیار کی ٹائلز لگانے کاحکم دیا ،انہوں نے کہا کہ کوالٹی ورک پرکسی قسم کاسمجھوتہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا بھی ہوا،وزیراعلیٰ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان،سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور عوام کو مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، متحدہ عرب امارات میں آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...