اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) معروف فرانسیسی اسکالر کرسٹوف جعفریلوٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کے سماجی، ثقافتی ،سیاسی اوراقتصادی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں انڈیا اسٹڈی سینٹر کے زیراہتمام “مودی کے ہندوستان میں ہندوستانی اقلیتوں کی حالت زار” کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز، سفارت کار، طلبا اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انڈیا اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم عباس نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ بی جے پی کی تمام ہندو ٹکڑوں کو اکٹھا کرکے ایک ہندو پارٹی بنانے کی کوشش ناکام ہو جائے گی کیونکہ ذیلی ذاتوں نے ہر ریاست میں اپنی چھوٹی چھوٹی پارٹیاں بنانا شروع کر دی ہیں۔ مسلمانوں کی دولت میں حصہ صرف 9.5 فیصد جبکہ و اونچی ذات کے ہندووں کا 36.1 فیصد اعلی تعلیم کے شعبہ میں مسلمانوں میں زبردست کمی آئی ہے اور بی جے پی کی حکومت میں یہ فرق بہت بڑھ گیاہے ۔ 2021-22 میں، پوری مسلم آبادی کا صرف 19.8 فیصد اعلی تعلیمی اداروں میں داخل ہوا۔ یہ عوامل اجتماعی طور پر مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں کی محرومیوں کا سبب بنے تھے۔ ماہرین نے بھارت کے سماجی و اقتصادی شعبوں، اداروں اور تعلیم میں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے پسماندگی پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر جعفرلوٹ نے دولت کے فرق، ملازمتوں میں کمی، تعلیمی مواقع میں کمی، اور ہندوستان میں اردو زبان کو لاحق خطرات کی مزید وضاحت کی۔ اس بحث میں عیسائیوں سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کو درپیش چیلنجوں اور عالمی سطح پر ہندوتوا نظریہ کو پھیلانے میں سمندرپاربھارتی شہریوں کے کردار پر بھی بات ہوئی۔ ڈی کشمیرائزیشن کے جاری عمل، جنوبی ہندوستان میں ہونے والی پیش رفت اور اکھنڈ بھارت کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر جعفرلوٹ نے زمینی حقائق کو سمجھنے کی اہمیت اور موجودہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے جاری پالیسیوں کے طویل مدتی اثرات پر زور دیا۔گول میز کانفرنس کا اختتام سفیر خالد محمود، چیئرمین آئی ایس ایس آئی کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...