میرے اوروالد کی تمام تررقم ڈکلیئرڈہے،مونس الٰہی

03 دسمبر ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ میں اور میرے والد کرپشن میں ملوث ہیں، ہمارے خلاف 744 ملین کی رقم کا دعویٰ کرتے ہوئے ریفرنس دائر کیا ہے، بظاہر اس میں میرے اکاؤنٹ میں 1 ملین یورو شامل ہیں، ہمارے اکاؤنٹس میں موجود تمام تر رقم بشمول 1 ملین یورو ڈکلیئرڈ ہیں اور ان کا ریکارڈ ایف بی آر میں ذرائع اور منی ٹریل کے ساتھ اندراج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتیٰ کہ نیب نے خود عدالت میں جا کر 9C کی درخواست دائر کرتے وقت ہمیں تمام الزامات سے بری قرار دیا اور بیان دیا کہ نیب 20 سال سے ان کے اثاثوں کی چھان بین کے بعد ان کے سارے اثاثے لیگل قرار دے رہے ہیں۔