لاہور،رقم کاتنازع،چھوٹے نے بڑےبھائی کوقتل کرکےخودکشی کرلی

03 دسمبر ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے)لاہور میں ساندہ کے علاقہ راج گڑھ میں رقم کے تنازع پر ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر کے خودکشی کر لی ۔پولیس کے مطابق ٹوکے والا چوک کا رہائشی شہزاد حیدر نشے کا عادی تھا، جس کا بڑے بھائی سلطان کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا ۔ہفتہ کے روز اس نے بھائی سے رقم طلب کی تو اس نے انکار کر دیا، جس پرشہزاد نے فائرنگ کر کے بھائی کی جان لے لی،پھر اپنے سر میں بھی گولی مار لی۔ پولیس تحقیقات جاری ہیں۔