لاہور(اپنے نامہ نگار سے) نگراں وزیر ٹرانسپورٹپنجاب ابراہیم مراد کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل رکشہ بند کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابراہیم مراد نے کہا کہ چنگ چی رکشوں کو 30 دن کی وارننگ دی گئی جب کہ لوڈر رکشہ بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہے۔نگراں وزیر نے کہا کہ غیرمنظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلہ میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں کریک ڈائون ہوگا، البتہ موٹر سائیکل رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہوگی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صرف لاہور شہر میں 80 ہزار سے زائد موٹر سائیکل رکشے چل رہے ہیں جن میں سے صرف 20 فیصد رجسٹرڈ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیف سیکرٹری پنجاب اختر زمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ موٹر سائیکل رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں، نیا موٹر سائیکل رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام ان منصوبوں سے متفق نہیں ہیں۔
لاہور اداکارہ نرگس کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی،جس کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگس کے رخسار، ماتھے، سر اور...
لاہور لاہور کے علاقہ شاہدرہ سگیاں میں 2موٹرسائیکل سوارمخالفین نے رکشے پر فائرنگ کرکےعدالت پیشی پر جانیوالے...
کراچیبھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی میں گولیاں مار...
لاہور صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں...
لاہور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے اوقاف کے زیرِ تحویل تاریخی مزارات و مساجد اور عمارات کو، ان کی...
لاہور صوبہ بھر میں مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 149 کیسز رپورٹ ہوئے۔
لاہور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ اناٹومی ڈے منایا گیا ، پوسٹرز، ماڈلز ، پینٹنگز کی نمائش...
لاہور پاز لاہور چیپٹر اور پی جی ایم آئی کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت جنرل ہسپتال میں نو جوان یورالوجسٹس...