وفاقی حکو مت کانیشنل ہائی وے کونسل اور ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ

03 دسمبر ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کونسل اور ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے۔ تشکیل نو نئے صدارتی تر میمی آرڈی ننس کے تحت کی جا ئے گی۔نیشنل ہائی وے کو نسل کے چیئر مین وزیر مواصلات ہوں گے یا جنہیں وفاقی حکومت مقرر کرے۔تین ممبر زبلحاظ عہدہ ہوں گے جن میں سیکر ٹری فنا نس ڈویژن‘ سیکر ٹری مواصلات اور سیکر ٹری منصوبہ بندی وترقیات یا ان کے نامزد افسر جوگر یڈ اکیس سے کم نہ ہوں۔ایک ممبر کو چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کیا جا ئے گا۔چھ آ زاد ممبر زکی تقرری وفاقی حکومت کرے گی ۔یہ قابل اور مہارت کے حامل ایسے افراد ہوں گے جو نیشل ہائی وے اتھارٹی کو اپنے مقاصد اور اہداف کے حصول میں معاونت کریں گے۔کونسل کو کمیٹی بنا نے کا اختیار ہوگا۔ کونسل اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ایکٹ کے مطا بق کام کر ے گی۔کونسل اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ملک میں نیشنل ہائی ویز ‘ موٹر ویز اور اسٹریٹجک روڈ کی تعمیر کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کی سفارش پر پانچ سالہ پلان کی منظوری دے گی۔کونسل ایگزیکٹو بورڈ کی سفارش پر نیشنل ہا ئی ویز ‘ موٹر ویز اور اسٹریٹجک روڈز کی مینٹی ننس کے سالانہ پلان کی منظوری دے گی۔این ایچ اے کیلئے رہنما اصول اور پالیسیاں وضع کرے گی ۔ایگزیکٹو بورڈ کی سفارش پرسالانہ تر قیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔ایگزیکٹو بورڈ کے سر براہ چیف ایگزیکٹو افسر ہوں گے۔دیگر ایگزیکٹو ممبران میں بزنس سے متعلق ڈویژن کے ایڈیشنل سیکر ٹری یا اس کے مساوی عہدہ کے افسر ‘جس کا بزنس ہو اس کے جوائنٹ سیکر ٹری یا اس کے مساوی ُآئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس یا ان کے نامزد افسر جو جے ایس کے مساوی ہوں ‘نیشنل ٹر انسپورٹ ریسرچ سنٹر کے نمائندہ جو جے ایس کے مساوی ہوں ‘وائس پر یزیڈنٹ نیسپاک یا ان کے نما ئندہ جو جے ایس کے مسا وی ہوں‘ ممبر ایڈمن این ایچ اے ‘ممبر فنانس ‘ ممبر پلاننگ اور ممبر انجنئرنگ یا ان کے نامزد جو گریڈ بیس کے افسر ہوں۔ ایگز یکٹوبورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر ہی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ہوں گے۔سی ای او ہی اتھارٹی کے انتظامی اور مالی امور چلائیں گے۔وہ کو نسل کی منظو ر کردہ پا لیسیوں اور حکمت عملی پر عمل درآ مد کو یقینی بنا ئیں گے۔ایگز یکٹو بورڈ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پراجیکٹس کیلئے تجاویز تیار کرے گا۔تعمیراتی کا موں اور سروسز کے کنٹریکٹ کی منظوری دے گا۔ہائی ویز اور موٹر ویز کیلئے سا لانہ پلان اور ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کی سفارش کرے گا۔پراجیکٹس کی سفارش کرے گا جن کی فنڈنگ ٹال یا دیگر ذ رائع سے کی جا ئے گی۔