اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےCDA میں 3نئے بورڈ ممبران تعینات کر دیے

03 دسمبر ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنے سی ڈی اے میں تین نئے بورڈ ممبران تعینات کر دیے،نوٹیفیکشن جاری ۔سعدیہ حیدر ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ‘شہزاد خلیل انوائرمنٹ ،ڈاکٹر خالد حفیظ ممبر انجنئیرنگ مقرر، سعدیہ حیدر کو ممبرپلاننگ اینڈ ڈیزائن مقرر کیا گیا ،ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کی پوسٹ وسیم حیات با جوہ کے تبادلہ سے خالی ہوئی تھی جنہوں نے ایک ماہ پہلے چارج چھوڑا تھا۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گر یڈ19 کی افسر سعدیہ حیدر ڈپٹی سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدے پر فائز ہیں۔شہزاد خلیل کو ممبر انوائرمنٹ مقرر کیا گیا جوپا کستان آ ڈ ٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ 19 کے افسر اوراس وقت ڈا ئریکٹر فنا نس چلڈرن ہسپتال فیصل آ باد کے عہدے پر فائز ہیں۔ ممبر انوائر منٹ کی پوسٹ موجودہ چیئر مین کیپٹن (ر) انوار الحق نے خالی کی ہے۔ ڈاکٹر خالد حفیظ کو ممبر انجئیرنگ مقرر کیا گیا ۔ یہ پوسٹ منور شاہ کی ریٹائر منٹ سے 31اگست کو خالی ہو ئی تھی۔نئے ممبر انجنئرنگ ڈاکٹر خالد حفیظ کمیو نیکیشن اینڈ ورکس ڈ یپارٹمنٹ پنجاب کے گریڈ 19کے افسر ہیں۔ تینوں ممبران کل اپنے عہدوں کا چارج لیں گے،ان کی تقرریوں کے بعد سی ڈی اے بورڈ مکمل ہو گیا ۔