لاہور(کرائم رپورٹر) کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے14 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 147خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران 147مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں 14 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمد صفین احمد ، انصار علی ، وحید اللہ ، سعد حبیب المدنی ، عبدالسلام، قمر الزمان، محمد زاہد اسد ،خیر دین،حافظ محمد عثمان، محمد امجد، بلال عثمان، علی اکبر، شہاب اور عمران شامل ہیں-جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان ʼ داعش اورلشکرجھنگوی سے ہے۔ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرانوالہ، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا اور لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 2843 گرام، ہینڈ گرنیڈ03، آئی ای ڈی بم 04، ڈیٹونیٹر 12،حفاظتی فیوز وائر 19.5 فٹ، پرائما کارڈ 6.5 فٹ، ناکارہ تنظیم 39 کے پمفلٹ، ناکارہ تنظیم 10 کے اسٹیکرز، رسید بک 04، موبائل فون 01 اور 43440روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 13 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 588 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 25360 افراد کو چیک کیا گیا، 79 مشتبہ افراد کو گرفتار 78 ایف آئی آر درج جبکہ 29 بازیابیاں کی گئیں۔
لاہور اداکارہ نرگس کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی،جس کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگس کے رخسار، ماتھے، سر اور...
لاہور لاہور کے علاقہ شاہدرہ سگیاں میں 2موٹرسائیکل سوارمخالفین نے رکشے پر فائرنگ کرکےعدالت پیشی پر جانیوالے...
کراچیبھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی میں گولیاں مار...
لاہور صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں...
لاہور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے اوقاف کے زیرِ تحویل تاریخی مزارات و مساجد اور عمارات کو، ان کی...
لاہور صوبہ بھر میں مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 149 کیسز رپورٹ ہوئے۔
لاہور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ اناٹومی ڈے منایا گیا ، پوسٹرز، ماڈلز ، پینٹنگز کی نمائش...
لاہور پاز لاہور چیپٹر اور پی جی ایم آئی کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت جنرل ہسپتال میں نو جوان یورالوجسٹس...