نیویارک(جنگ نیوز) بھارت کی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے خالصتان کے سکھ رہنماؤں کو قتل کرنیکی سازش کیخلاف امریکا اور کینیڈا ایک پیج پر آ گئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے سے ہم دنیا بھر میں اپنے امریکی ہم منصبوں کیساتھ مل کر بھارت پر لگے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں، بھارت کو معاملے کو سنجیدگی سے لینے اور اس پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے، کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، ہم نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...