استنبول (اے ایف پی ) تر کیہ کے صدر رجب طیب اردووان نے فلسطین میں غزہ کی پٹی پر حکمران حماس سے تعلقات توڑنے کےلیے امریکی دباؤ مسترد کردیا ۔ اعلیٰ امریکی حکام نے گزشتہ ہفتے اپنے انقرہ کے دورے میں تر ک حکام کو اپنی تشو یش سے آگاہ کیا تھا ۔ امریکی انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے اعتراف کیا کہ 8ہفتوں سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں تر کیہ سے حماس کو فنڈز کی منتقلی کے شواہد نہیں ملے لیکن ماضی میں فنڈز فراہمی کے شواہد ملتے ہیں ۔ جبکہ مستقبل میں ممکنہ منتقلیوں کو روکنا ہوگا ۔ ہفتہ کو یہاں جواب میں صدر اردووان نے امریکا پر واضح کیا کہ ان کا ملک حماس کو کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کی حقیقت اور وہاں کی سیا سی جماعت ہے ۔ جو عام انتخابات جیت کر غزہ میں بر سرا قتدارآئی ۔ تر کیہ صدر نے کہا کہ تر کیہ کی خارجہ پالیسی عوامی تو قعات کوقومی مفادات کے عین مطابق انقرہ میں مرتب ہوتی ہے ۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...