اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) طالبان حکومت کے اعلان کے مطابق چین نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے نامزد کردہ اسد اللہ بلال کریمی کو باضابطہ طور پر سفیر تسلیم کر لیا ہے۔ طالبان وزارت خارجہ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لی نے طالبان حکومت کے سفیر اسد اللہ بلال کریمی کی اسناد سفارت قبول کر لی ہیں جس کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔ بیان میں اس سفارتی عمل کو بیجنگ اور کابل کے درمیان مثبت تعلقات کے مزید استحکام اور توسیع میں اہم قرار دیا گیا ہے۔ اسد اللہ بلال کریمی طالبان کی قیادت میں کام کرنیوالی وزارت اطلاعات میں نائب ترجمان کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں جو چین میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ اس طرح 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک میں وہ طالبان حکومت کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہوں گے۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...