اتر پردیش کے فیروز آباد کا نام چندر نگر رکھنے کی منظوری

03 دسمبر ، 2023

لکھنو(این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے اور ایک ضلع فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر رکھنے کی تجویز کی منطوری دے دی گئی ہے، میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں نام بدلنے کی تجویز منظور، حتمی فیصلہ ریاستی حکومت کریگی ۔ تفصیلات کےمطابق چوڑیوں کیلئے مشہور شہر فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر رکھنے کی منطور ی میونسپل کارپوریشن کے ایک جلاس میں دی گئی ، نام بدلنے کی تجویز کو حتمی منطور ی کیلئے ریاستی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا جہاں سے منظوری ملتے ہی فیروز آباد کا نام تبدیل کر کے چندر نگر کر دیا جائے گا۔