بینکاک (اے ایف پی، جنگ نیوز) آنجہانی امریکی سفارت کار ہنری کسنجر کی موت کی خبر نے پورے جنوب مشرقی ایشیا میں غم و غصے کو بھی جنم دیا۔ امریکی صدور رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ کے وزیر خارجہ کے طور پر کسنجر کی حقیقی سیاسی اور فکری صلاحیت کو امریکی و صیہونی حلقے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں لیکن جنوب مشرقی ایشیا میں لاکھوں لوگوں کو یاد ہے جب ویتنام جنگ کے دوران امریکا نے لاؤس اور کمبوڈیا کے کئی علاقوں پر بمباری کی تھی، جس کا حکم کسنجر اور نکسن نے دیا تھا۔ کمبوڈین مائن ایکشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ہینگ رتنا نے اے ایف پی کو بتایا کہ سب کچھ تباہ کر کے ہمارے خوبصورت ملک اور پرامن لوگوں پر بمباری کرنے کا فیصلہ کسنجر کی حقیقی میراث تھی۔ چھ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ لاؤس سے فرار ہونے والی سیرا کولابدارا نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب بھی میں کسنجر کا نام سنتی ہوں، میرا خون کھولتا ہے۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...