کراچی( اسٹاف رپورٹر )نجی پورٹ انتظامیہ کا اپنے ملکیتی 6 جہازوں (بارجز) کی غیر شفاف طریقے سے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے نجی پورٹ ٹرمینل پر چھاپہ مار کارروائی کی۔حکام کے مطابق غیر ملکی نجی پورٹ انتظامیہ نے مذکورہ بارجز چھبیس کروڑ پچاس لاکھ روپے (265,000,000) میں مقامی افراد کو فروخت کئے۔ خرید و فروخت میں شفافیت کو نذر انداز کرتے ہوئے مکمل ادائیگی بذریعہ کیش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی پورٹ انتظامیہ کا کسٹم ٹیکسز اور متعلقہ اداروں کی این او سی کے بغیر مذکورہ جہازوں (بارجز) کی اسکریپنگ / بریکنگ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ۔چھاپے کے دوران 4 جہازوں (بارجز) کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کٹنگ / بریکنگ کا عمل جاری تھا جبکہ 2 جہازوں (بارجز) کو پہلے ہی مُکمل اِسکریپ کرنے کے بعد شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں فروخت کیا جاچکا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں انکوائری نمبر 86/2023 رجسٹرڈ کر لی گئی۔انکوائری میں نجی پورٹ ٹرمینل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ پورٹ اداروں کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔انکوائری مکمل ہونے تک (بارجز) کی اسکریپنگ/ بریکنگ کا عمل معطل کروادیا گیا ہے۔
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کوقابض بھارتی فوج نے وادی کشمیرکے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع...
پشاور وفاقی وزیر سیفران،امور کشمیر شمالی علاقہ جات انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ ہم نے ورکروں کی تربیت سیاسی...
اسلام آباد اسلام آباد میںسرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے چینی حکومت کو با ضابطہ آگاہ کر...
اسلام آباد بھارت کے غیر قانونیزیر تسلط جموں و کشمیر میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض...
ٹانکٹانک کے علاقے گرہ مٹھو میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹیکمشنر ٹانک کے مطابق بچے مال مویشی چرارہے...
لاہور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ۔پاکستانایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں...
لاہور قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو دوسرے ہی دن اننگز اور 107 رنز سے شکست دیدی۔...
لاہورپنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پنجاب پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے...