مہرین انورراجہ کےبھانجے کی دعوت ولیمہ،آصف زرداری کی شرکت

03 دسمبر ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سابق صدرمملکت آصف زرداری نےگزشتہ روز بیدیاں روڈ پر ایک فارم ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ کے بھانجے راجہ حمزہ انورکی دعوت ولیمہ میں شرکت کی، دولہاو دلہن کو مبارکباد دی، نئے جوڑے کے ہمراہ تصاویر بھی بنواتے رہے۔ تقریب میں پی پی رہنمائوں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون،عزیز الرحمن چن، سلیم مانڈی والا،تنویر اشرف کائرہ، چوھری منظور، رانا فاروق سعید، اسلم گل ،فیصل میر ، ثمینہ گھرکی، فائزہ ملک، ندیم افضل چن ودیگر نے شرکت کی۔