اسلام آباد(اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ نریندر کی زیر قیادت آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے اور وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شدت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے لیے اس دیرینہ تنازے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما، قاضی عمران نےغلامی کے خاتمے کے عالمی دن کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کر رہے ہیں تاہم کشمیری بھارتی غلامی سے آزادی کے حصول کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کوقابض بھارتی فوج نے وادی کشمیرکے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع...
پشاور وفاقی وزیر سیفران،امور کشمیر شمالی علاقہ جات انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ ہم نے ورکروں کی تربیت سیاسی...
اسلام آباد اسلام آباد میںسرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے چینی حکومت کو با ضابطہ آگاہ کر...
اسلام آباد بھارت کے غیر قانونیزیر تسلط جموں و کشمیر میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض...
ٹانکٹانک کے علاقے گرہ مٹھو میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹیکمشنر ٹانک کے مطابق بچے مال مویشی چرارہے...
لاہور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ۔پاکستانایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں...
لاہور قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو دوسرے ہی دن اننگز اور 107 رنز سے شکست دیدی۔...
لاہورپنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پنجاب پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے...