عمران ریا ست کیلئے خطرہ بن گئے تھے ، رازوں سےپردہ اٹھا ئوں گا ، پرویز خٹک

03 دسمبر ، 2023

نوشہرہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل لیول پلینگ فلیڈ کی باتوں سے اصاف اور شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ،ہے،مران ریا ت کے لئے خطرہ بن گئے تھے ،عمران خان کے کردار کےحوالےسےعوام نے خاور مانیکا کے منہ سے سب کچھ سن لیا کہ وہ کس کردار کے آدمی تھے میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں وقت آنے پر پردہ اٹھا ئوں گا اٹھ فروری کوہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرےگی پارٹی نئی ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ شامل لوگوں پر عوام کا اعتماد ہے ، کئی دینی اور سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کےتحت الیکشن لڑیں گے وہ نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر اسماعیل خٹک ،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ذوالفقار خٹک نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کئی بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے پی ٹی ائی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کی ۔پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا اتحاد ہوسکتا ہے اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے الیکشن میں میں اپنی بہترین ٹیم اتار کو دیگر جماعتوں کو سرپرائز دوں گا ۔