ملتان (سٹاف رپورٹر) چوک اعظم کا رہائشی ارشد اپنے اہل خانہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، کار سوار پولیس اہلکاروں یاسر، جاوید، اقبال اور احمد بخاری نے اسے روک لیا اور کار میں بٹھا کر لے گئے، معلوم ہوا کہ پولیس اہلکاروں نے ارشد کے ساتھ موجود خواتین کو کرایہ دے کر واپس روانہ کر دیا، کچھ فاصلے پر لے جا کر ارشد کے گھر فون کر کے اس کی رہائی کے بدلے دو کروڑ روپے مانگ لیے، لواحقین نے پولیس حکام کو اطلاع کر دی، پولیس نے مغوی ارشد کو بازیاب کر کے ایک اہلکار یاسر کو گرفتار کر لی، تین فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، معلوم ہوا ہے کہ اقبال نامی کانسٹیبل تھانہ بوہڑ گیٹ میں نائب محرر، یاسر فوکل پرسن چلڈرن ہسپتال، احمد پولیس لائن جبکہ جاوید پنجاب کانسٹیبلری میں ڈیوٹی پر تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں نے گینگ بنا کر لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، پولیس حکام نے ملوث چاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا، مغوی ارشد کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ شہریوں سے فراڈ کے ذریعے رقوم بٹورتا تھا، خود کو انڈیا کے واٹس ایپ گروپ میں ظاہر کرتا اور وہاں سے پراڈکٹس منگوا کر شہریوں سے فروخت کرنے کے لیے ڈیل کرتا، بعد میں انہیں فون کر کے دھمکاتا کہ تمہارا نان کسٹم مال پکڑا گیا ہے اور اسی بنا پر ان سے جان چھڑانے کے لیے رقوم بٹورتا تھا، اس بارے میں ان اہلکاروں کو مخبری ہوئی کہ ارشد کو پکڑو تو بھاری رقم مل سکتی ہے جس وجہ سے مذکورہ اہلکاروں نے ارشد کو اغوا کر کے رقم کا مطالبہ کیا، لیکن پولیس حکام کے بروقت ایکشن کی وجہ سے منصوبے میں ناکام رہے۔
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کوقابض بھارتی فوج نے وادی کشمیرکے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع...
پشاور وفاقی وزیر سیفران،امور کشمیر شمالی علاقہ جات انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ ہم نے ورکروں کی تربیت سیاسی...
اسلام آباد اسلام آباد میںسرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے چینی حکومت کو با ضابطہ آگاہ کر...
اسلام آباد بھارت کے غیر قانونیزیر تسلط جموں و کشمیر میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض...
ٹانکٹانک کے علاقے گرہ مٹھو میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹیکمشنر ٹانک کے مطابق بچے مال مویشی چرارہے...
لاہور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ۔پاکستانایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں...
لاہور قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو دوسرے ہی دن اننگز اور 107 رنز سے شکست دیدی۔...
لاہورپنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پنجاب پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے...