کراچی کی 2 احتساب عدالتوں میں ججز تعیناتکردیئے گئے، نوٹیفیکیشن جاری

03 دسمبر ، 2023

کراچی (این این آئی) کراچی کی دو احتساب عدالتوں میں جج صاحبان تعینات کردیئے گئے۔ وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج تسنیم سلطانہ کو احتساب عدالت نمبر ایک جبکہ سیشن جج شاہد پرویز میمن کو احتساب عدالت نمبر 4 کا جج تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالتیں گزشتہ 2 ہفتوں سے خالی پڑی تھیں۔ کراچی کی احتساب عدالتوں میں 200 سے زائد ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، ڈاکٹر عاصم، شاہد خاقاں عباسی، سید مصطفی کمال و دیگر کیخلاف ریفرنس زیر سماعت ہیں۔