مولانا فضل الرحمٰن نے سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم کر دی

03 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےسات رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کی صدرات سینٹر مولانا عطاء الرحمن کریں گے، جبکہ کمیٹی میں مولانا عطاء الحق درویش، مفتی فضل غفور، عبدالجلیل جان، سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ جے یو آئی (ف) کی سات رکنی کمیٹی صوبے میں اضلاع کی سطح پر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔