مرشد کے شوہر کی جگہ بیرسٹر گوہرکی تعیناتی ڈکٹیٹر شپ کی بدترین مثال ، فردوس عاشق

03 دسمبر ، 2023

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) پاکستان استحکام پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرشدکے شوہر کی جگہ اب بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے پر تعینات ہوگئے، پراسس کے بغیر بطور چیئرمین ان کی تقرری پارٹی کے منشور اور جمہوری روایات کے بر عکس ہے، برائے نام انٹرا پارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بد ترین مثال ہیں ،ووٹرز اور متبادل امیدواروں کے بغیر یہ الیکشن جمہوریت کی نفی اور جمہوری اقدار سے انکار ہے۔ جن کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ،الیکشن کمیشن فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دیگا ۔استحکام پاکستان پارٹی ان نتائج کو مسترد کرتی ہے۔