100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 61779 رہا

03 دسمبر ، 2023

کراچی(صباح نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اس مرتبہ ختم ہونے والا کاروباری ہفتہ ریکارڈ ساز رہا۔گزرے ہفتے پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 2604 پوائنٹس اضافے سے 61691 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2780 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 61779 رہا ۔بازار میں ایک ہفتے میں 3.12 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 113 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہفتے میں 335 ارب روپے بڑھی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8885 ارب روپے ہے۔