سپریم کورٹ نے گزشتہ عدالتی ہفتہ کے دوران 624مقدمات نمٹادیئے

03 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے گزشتہ عدالتی ہفتہ کے دوران کل 624 مقدمات نمٹادئے ہیں ،سپریم کورٹ کی اعلامیہ کے مطابق27 نومبر،2023 پیرسے لیکر یکم دسمبر 2023 جمعہ تک متفرق درخواستیں چھوڑ کر کل 624 مقدمات نمٹائے گئے ہیں جبکہ اسی دوران کل 364 نئے مقدمات بھی دائر ہوئے ہیں ،اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور التواء کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،اسی بناء پر انہوں نے متعدد مقدمات کی سماعت کرکے درخواست گزاروں کی دادرسی کی ہے ۔