6افراد کی ہلاکت ، ملزم افنان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد،14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

03 دسمبر ، 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم افنان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افنان کے تمام ٹیسٹ کروا لیے ہیں، شریک ملزمان سے تفتیش کے لیے بھی مزید ریمانڈ دیا جائے،ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی، مدعی رفاقت علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک دو روز سے دھمکیاں آنے کا سلسلہ رک چکا ہے ، میں اس کیس کو مثال بنائوں ، اس کیس کو لیکر جہاد کررہا ہوں اللہ نے مجھے ہمت دی تو اس کیس کو آگے تک لیکر جاؤں گا، پولیس کی تفتیش کا طریقہ کار سست ہے لیکن مطمئن ہوں ،ملزم افنان کے والد نے گفتگو میں کہا کہ میرے بیٹے نے جو نہیں کیا اسکی سزا اسے نہیں ملنی چاہیے اگر مدعی کو کوئی دھمکی دے رہا ہے تو پولیس سے رجوع کرنا چاہیے۔