شکر گڑھ ( نامہ نگار ) کرتار پور میں بابا دن کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں راستہ واہگہ بارڈر پاکستان آئے 22 سو یاتری بسوں میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے ۔یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور بھارت سرکار سے پاکستانی شہریوں کے لیے بھی راہداری بنانے کا مطالبہ کیا ، بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں یاتریوں نے شرکت کی ملائیشیا ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت براستہ واہگہ بارڈر آئے2200 یاتریوں نے دربار کرتارپور میں ماتھا ٹیکا اور کیرتن اور امرت ویلہ کی رسومات ادا کیں ۔ لنگر ہال میں یاتریوں کی تواضع بابا جی کے زیرکاشت رقبے سے حاصل ہونے والی ، مکس سبزی دال مونگ ، اچار پلاؤ اور چپاتی کے ساتھ گرما گرم چائے سے کی گئی ۔یاتریوں نے قائم شاپنگ مال خریداری بھی کی یاتریوں نے کہا کہ پاک بھارت حکومت مزید سرحدیں کھولے تاکہ تجارت اور ترقی کے ساتھ ساتھ مذہبی سیاحت کو فروغ ملے ۔ واہگہ کے راستے آئے یاتری کرتار پور میں دو روزہ قیام کے بعد حسین یادیں لئے واپس لوٹ گئے۔
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کوقابض بھارتی فوج نے وادی کشمیرکے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع...
پشاور وفاقی وزیر سیفران،امور کشمیر شمالی علاقہ جات انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ ہم نے ورکروں کی تربیت سیاسی...
اسلام آباد اسلام آباد میںسرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے چینی حکومت کو با ضابطہ آگاہ کر...
اسلام آباد بھارت کے غیر قانونیزیر تسلط جموں و کشمیر میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض...
ٹانکٹانک کے علاقے گرہ مٹھو میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹیکمشنر ٹانک کے مطابق بچے مال مویشی چرارہے...
لاہور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ۔پاکستانایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں...
لاہور قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو دوسرے ہی دن اننگز اور 107 رنز سے شکست دیدی۔...
لاہورپنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پنجاب پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے...