شجاع آباد،ٹرالرکی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر،4افراد جاں بحق ،3زخمی

03 دسمبر ، 2023

شجاع آباد (صباح نیوز)شجاع آباد میں بنگالہ موڑ کے قریب ٹر الرکی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جس میں 4 افرا دجاں بحق اور3 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔