لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا

03 دسمبر ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)تین روز قبل ہونے والی بونداباندی سے لاہور میں آلودگی میں قدرے کمی آنے کے باوجود لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور موجود،دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا۔ 3روز قبل شہر بھر میں ہونے والی بارش کے باعث سموگ میں کچھ کمی آ ئی، شہرِ کی اے کیو آئی کی مجموعی شرح 181 ریکارڈ کی گئی، جبکہ فیز8-ڈی ایچ اے 261،کینٹ پولو گراؤنڈ189 , ایچیسن کالج 193, شاہراہ قائداعظم 279,جوہر ٹاؤن 160,فدا حسین ہاؤس 150 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔