رول بیک نہیں ادھوری ترمیم مکمل کریں گے، ن لیگ

03 دسمبر ، 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم رول بیک نہیں کرینگے بلکہ اس ادھوری ترمیم کو مکمل کرینگے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ18ویں ترمیم ختم کرنے بارے ہم کوئی ارادہ نہیں رکھتے، 18ویں ترمیم ابھی ادھوری ہے، ہم مرکز سے صوبوں کو جانے والے اختیارات کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے نچلی سطح تک لیکر جائینگے،ہمارا پلان 18ویں ترمیم کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا ہے، اوئے، توئے کلچر نے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،بلاول سمجھتے ہیں ن لیگ پر تنقید سے ووٹ لے سکتے ہیں تو پورا زور لگائیں ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 85 فیصد حلقوں کے حوالے سے جلد اعلان کر دیا جائیگا، جہاں کوئی ڈسپیوٹ ہوا وہاں پر اتفاق رائے پیدا کیا جائیگا، دانیال عزیزنے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، انہیں شوکازنوٹس جاری کر دیا، دانیال عزیز شوکاز کا جواب7دن کےاندرجمع کرائیں، دانیال عزیزاس قسم کی بیان بازی سے اجتناب کریں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی مخالف بات کرکے ہی ووٹرز کواٹریکٹ کر سکتی ہے، اوئے، توئے کے کلچر نے پاکستان کی سیاست، جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ہم توقع کرتے ہیں پیپلزپارٹی کی قیادت جمہوری روایات کو پیش نظر رکھے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کو بلایا گیا تھا، تمام امیدواروں کا پارلیمانی بورڈ میں انٹرویو کیا گیا پاکستان کو آج تباہ کن مہنگائی کا سامنا ہے۔