اسکردو( نثار عباس/ نامہ نگار) شاہراہِ قراقرم پر ضلع دیامر کے حدود پر واقع ہڈور کے مقام پر نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ سے 8مسافر جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے، بس میں خواتین و بچوں سمیت19مسافر سوار تھے ، 16 کو گولیاں لگیں ، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ،چلاس پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ٹرک میں آگ لگی اور ٹرک ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوگیا ، ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس سے امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق مسافروں کی نعشوں کو آر ایچ کیو ہسپتال پہنچا یا ، بس میں سوار ایک مسافر نے جنگ کو بتایا کہ بس میں خواتین اور بچوں سمیت19مسافر سوار تھے جن میں سے 16 مسافروں کو گولیاں لگی ہیں، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق آر ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور اپوزیشن لیڈر میثم کاظم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چلاس حملے کی کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی اور نہ فی الحال اس حملے کا کوئی محرک نظر آتا ہے تاہم یہ واضح ہوگیا ہے اس خطے میں دہشت گرد موجود ہیں اور ماضی کی طرح پھر متحرک ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے معاملات میں شک وشبہات اور سوالات کا دائرہ کار بڑھتا...
کراچیبھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے...
اسلام آ باد سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت...
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
برامپٹنکینیڈین صوبہ انٹاریو میں سکھ اور پاکستانی آبادی کے علاقے برامپٹن سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہونے...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہبازشریف نے کینیڈا کی لبرل پارٹی کو انتخابات میں کامیابی اورمارک کارنی کو...
ٹورنٹوکنیڈین انتخابات، 6 پاکستانی کامیاب، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد چوتھی بار منتخب، شفقت علی ، سمیر زبیری...
اسلام آباد بھارت سے پاکستانی سفارتکاروں متعلقہ عملے اور ان کے اہلخانہ کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے میں دس...