کراچی (رفیق مانگٹ) اسپیس ایکس‘ اور ٹیسلا کے بانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ارب پتی امریکی مالک ایلون مسک نے ایکس پر اشتہارات بند کرنے والی کمپنیوں کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھاڑ میں جاو۔ ’ایکس‘ پر یہود مخالف سازشی تھیوری کی حمایت کے الزام میں متعدد کمپنیوں نے ایکس کے اشتہارات بند کردیئے تھے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اشتہارات کی بندش سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر کوئی مجھے اشتہارات یا پیسےکے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ‘‘ تو جائے بھاڑ میں‘‘ ۔مسلک نے آزادی اظہار ، اسپیس ایکس ، اسٹار لنک کی طاقت اور اے آئی کے حالیہ ڈرامے پر بھی بات کی۔ نیویارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں اینڈریو راس سورکن کے ساتھ انٹرویو میں ایلون مسک نے اس پوسٹ کے لئے معذرت کی جس میں یہودی کمیونٹیز پرسفید فاموں کے خلاف نفرت کا الزام لگایا گیا تھا،واضح رہے ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ یہودیوں کا مغربی ممالک میں غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کا خفیہ منصوبہ ہے جس کا مقصد وہاں سفید فام اکثریت کے تسلط کو کمزور کرنا ہے۔مسک نے اس پوسٹ کی حمایت کی اور لکھا کہ ’’اصل سچ بتا دیا گیا‘‘ ہے۔ مسک کی طرف سے اس پوسٹ کی حمایت کے بعد تقریباً 200 بڑے مشتہرین بشمول ڈزنی، ایپل اور آئی بی ایم نے ایکس پر اشتہارات بند کر دیے۔اس پوسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اسے قابل نفرت قرار دیا۔مسک نے بعد میں کہا کہ انہیں اس خاص پوسٹ کا جواب نہیں دینا چاہیے تھا۔ مجھے جو کہنا تھا وہ زیادہ وسیع پیمانے پر لکھنا چاہیے تھا۔رپورٹ کے مطابق اگر اشتہارات منجمد رہے تو اس سہ ماہیں کمپنی کو 75 ملین ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔مسک نے تسلیم کیا کہ بائیکاٹ پلیٹ فارم کو دیوالیہ کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس کے خاتمے کےلئے برانڈز کو مورد الزام ٹھہرائیں گے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق ان برانڈز کے لیے ان کا پیغام سادہ تھا جس میں انہوں نے کہا کہ تشہیر نہ کریں۔انہوں نے اپنی بات پر زور دینے کے لیے کئی بار اسے دہرایا۔ گارجین کی رپورٹ کے مطابق مسک نے خود اعتراف کیا کہ اگر بائیکاٹ جاری رہا تو یہ کمپنی کو دیوالیہ کر سکتا ہے۔
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد پاکستان ریلویز میں 18ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد بے نقاب، ریلوے میں 7 سال کے دوران شدید غفلت،...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی امریکی سینیٹر لنزسے گراہم مختصر علالت کے بعد 71برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،امریکی اسٹبلشمنٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک...
دوحہ، اسلام آباد قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ حمد بن خلیفہ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
بونیر بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔ جبکہ حملہ...