اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے پا کستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کےبورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے۔نئے صدارتی آ رڈی نینس کی روشنی میں اقدام ،چیئر پرسن اور سی ای او کاتعلق نجی شعبہ سے ہوگا ، یہ تشکیل نو نئے صدارتی آ رڈی نینس کی روشنی میں کی جا ئے گی۔بورڈ کے چیئر مین کو چیئر پرسن لکھا جا ئے گا۔چیئر پرسن آزاد( انڈی پنڈنٹ ) ہوں گےجن کی تقرری و فاقی حکومت اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ایکٹ کے تحت کرے گی۔اس عہدے پر کسی ممتاز شخصیت کو مقرر کیا جا ئے گا۔وزارت کے ایڈیشنل سیکر ٹری بھی ممبر ہوں گے ۔ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو بھی ایک ڈائریکٹر ہوں گے۔دو ڈائریکٹرز کا انتخاب شیئر ہولڈرز کر یں گے۔چار ڈائریکٹرز نجی شعبہ سے لئے جائیں گے ۔وفاقی حکومت اچھی شہرت کی حامل چار ممتاز شخصیات کی تقرری کرے گی۔اس طرح اکثر یت نجی شعبہ کے ڈائریکٹرز کی ہوگی۔بورڈ کا ایک سیکر ٹری بھی مقرر کیا جا ئے گا۔چیف ایگزیکٹو افسر کار پوریشن کے تمام انتظامی اور مالی امور بورڈ کی ہدیات کے مطا بق چلائیں گے ۔
کراچی بھارت میں آبی وسائل کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین...
نئی دہلی پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار...
کراچی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ پہلگام...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی اور قائم مقام...
اسلام آ باد سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والے خبردار ہوجائیں کہ ا ن پر شکنجہ سخت ہونے والا ہے۔ ذرائع کے...
پشاورسینئرکسٹمزافسران کا اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب‘بڑی کارروائی کی تیاری ‘افسران کو تین گروپوں میں تقسیم کیا...
اسلام آباد 67ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سنیٹر مو لا نا عطا...
نئی دہلیپہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور بھارت کے لڑاکا طیارے...