سلام آباد (نامہ نگار خصوصی) معروف فرانسیسی اسکالر کرسٹوف جعفریلوٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کے سماجی، ثقافتی ،سیاسی اوراقتصادی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اوراقتصادی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں انڈیا اسٹڈی سینٹر کے زیراہتمام “مودی کے ہندوستان میں ہندوستانی اقلیتوں کی حالت زار” کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز، سفارت کار، طلبا اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انڈیا اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم عباس نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ بی جے پی کی تمام ہندو ٹکڑوں کو اکٹھا کرکے ایک ہندو پارٹی بنانے کی کوشش ناکام ہو جائے گی کیونکہ ذیلی ذاتوں نے ہر ریاست میں اپنی چھوٹی چھوٹی پارٹیاں بنانا شروع کر دی ہیں۔ مسلمانوں کی دولت میں حصہ صرف 9.5 فیصد جبکہ و اونچی ذات کے ہندووں کا 36.1 فیصد اعلی تعلیم کے شعبہ میں مسلمانوں میں زبردست کمی آئی ہے اور بی جے پی کی حکومت میں یہ فرق بہت بڑھ گیاہے ۔ 2021-22 میں، پوری مسلم آبادی کا صرف 19.8 فیصد اعلی تعلیمی اداروں میں داخل ہوا۔ یہ عوامل اجتماعی طور پر مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں کی محرومیوں کا سبب بنے تھے۔ ماہرین نے بھارت کے سماجی و اقتصادی شعبوں، اداروں اور تعلیم میں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے پسماندگی پر روشنی ڈالی۔
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
کراچی لیمارکیٹ میں پڑسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچے کو مبینہ طور پر موت کے بعد بھی جنسی تشدد کا نشانہ...
اسلام آبادچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم...
پشاور تمام مکاتب فکر کے علماء نے اسلام قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کر لیا تمام مکاتب فکر...
کراچی…جیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی documentary ”سفر عشق“ میں ایک مختصرعلامتی اور بغیرچہرے کی بصری عکاسی دکھائی...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
کراچی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق...