اسلام آباد (مہتاب حیدر) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اندازہ لگایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر رواں مالی سال کے اختتام تک 9 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔اگرچہ آئی ایم ایف نے بیرونی کھاتوں کے محاذ پر کسی فرق کی پیش گوئی نہیں کی، آئی ایم ایف کی جانب سے سب سے زیادہ تشویشناک تخمینہ لگایا گیا تھا جس کے تحت 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے لیے بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر کے 32.889 ارب ڈالرز کے پہلے سے طے شدہ ہدف سے کم ہوکر 29.377 ارب ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 3.5 ارب ڈالرز کی کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اور تشویشناک پیش گوئی کی گئی ہے جیساکہ تیل کا درآمدی بل رواں مالی سال کے لیے سالانہ بنیادوں پر 15.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 17.63ارب ڈالرز تک جا سکتا ہے۔ جاری 3ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی میعاد ختم ہونے کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ کم سطح واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان کو اگلے مالی سال 2024-25کے بجٹ کے موقع پر ایک اور درمیانی مدت کے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کرنی ہوگی۔ دریں اثناء آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے دبئی میں کاپ 28 اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے حکومت کی جانب سے اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور منصوبہ بند اصلاحات کے بروقت نفاذ کے لیے قابل ستائش پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ جون 2024 کے آخر تک پاکستان کے خالص بین الاقوامی ذخائر (این آئی آر) منفی 11 ارب ڈالرز رہیں گے۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ ترسیلات زر اگلے مالی سال 2024-25 میں جی ڈی پی کے 8.4 فیصد کے برابر صرف 31ارب ڈالرز رہیں گی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی بات چیت کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے لئے 6.42ارب ڈالرز کے پہلے کے تخمینہ سے کم کر کے 5.6 ارب ڈالرز کر دیا گیا جس کے بعد دونوں نے 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ کیا۔ اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایس بی اے پروگرام کے تحت 700 ملین ڈالرز کی قسط کی منظوری کے لیے پاکستان کی درخواست کو قبول کرنے کے لیے ابھی تک کوئی شیڈول طے نہیں کیا ہے۔
کراچی بھارت میں آبی وسائل کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین...
نئی دہلی پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار...
کراچی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ پہلگام...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی اور قائم مقام...
اسلام آ باد سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والے خبردار ہوجائیں کہ ا ن پر شکنجہ سخت ہونے والا ہے۔ ذرائع کے...
پشاورسینئرکسٹمزافسران کا اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب‘بڑی کارروائی کی تیاری ‘افسران کو تین گروپوں میں تقسیم کیا...
اسلام آباد 67ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سنیٹر مو لا نا عطا...
نئی دہلیپہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور بھارت کے لڑاکا طیارے...