لاہور(آصف محمود بٹ ) چئیرمین نیب لیفٹننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ اہم دورے پر کل (پیر کو) لاہور پہنچیں گے۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ چئیرمین نیب دیگر مصروفیات کے علاوہ دوپہر ڈھائی بجے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں خصوصی طور منعقد کئے جانیوالے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، صوبے بھر کے انتظامی سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر افسران شریک ہونگے جبکہ کمشنرز ، اور ڈپٹی کمشنر بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین نیب اپنی تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب کی بیورو کریسی سے خطاب کر نے کے علاوہ ان سے نیب سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز بھی لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام افسرام کو ہدایت کی ہے کہ چئیرمین نیب کے سامنے کھل کر اپنا موقف بیان کریں اور مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز دیں۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے میٹنگ میں شرکت کرنے والے اہم عہدوں پر تعینات افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نیب کے ڈر اور خوف سے انشی ایٹو ختم ہو گئے ہیں ۔ افسران نے بتایا اب افسر یہ نہیں دیکھتے کہ کیا کام کرنا ہے بلکہ یہ دیکھتے ہیں کہ کیا کام نہیں کرنا۔ سینئر بیوروکریٹس کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن کرنے والے کو بالکل نہ چھوڑے کسی افسر کے خلاف کیس بناتے وقت تحقیقات میں اس کی نیت ضرور دیکھیں۔
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
اسلام آباد ایران کے جاری تنازعے کے حوالے سے عالمی رائے عامہ میں غیر جانبداری، شکوک و شبہات اور اس کے...
کراچی امریکہ کا ایران پر 20 سالہ جوہری پابندی کا دباؤ، پاکستان ثالثی میں متحرک، ایران نے صرف 5سالہ معطلی کی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے مکالمے، بہتر طرزِ حکمرانی، بہتر روابط...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات سے متعلق وزارت تجارت کا حکم کالعدم...
لاہور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے 4جولائی کو امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے جشن...
کراچیوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہداء نے ساحلی علاقوں کی حفاظت کیلئے لازوال...