دہشتگردوں کے معاملے پر افغانستان پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے ، جان اچکزئی

03 دسمبر ، 2023

کوئٹہ(صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے معاملے پرافغانستان پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے ، پاکستان کی اب بس ہوگئی، کوئی بھی افغانستان سے بذریعہ چمن بغیر پاسپورٹ کے ملک میں داخل نہیں ہوسکتا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے مگر افغانستان پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، ریاست پاکستان اپنے مفادات کے لیے ہر حد تک جائے گی۔