اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گے ، پوری توجہ سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے ، چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کوناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، ہرحال میں روایتی جوش ولولے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیر پور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، جہاں انہیں فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور میدان جنگ کے طریقہ کار پر پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ائیرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی اور ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے وطن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں ، پاک فوج ہرقسم کی مشکلات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیارہے۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔ آرمی چیف کی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔
اسلام آ باد وزیراعظم نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پران کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد’’دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں، دوستوں کی مہربانی چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ڈیڑھ درجن ذیلی اداروں کو موجودہ مالی سال کےتیسرے کوارٹر کی...
اسلام آباد پاکستان قطر کے ساتھ اپنے مائع قدرتی گیس سپلائی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا جیساکہ موجودہ 10...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شہری ترقی کو نئی شکل دینے کے لئے "پنجاب اسپیٹیل پلاننگ اتھارٹی" کے قیام کی...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔...