لاہور(آصف محمود بٹ ) چئیرمین نیب لیفٹننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ اہم دورے پر کل (پیر کو) لاہور پہنچیں گے۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ چئیرمین نیب دیگر مصروفیات کے علاوہ دوپہر ڈھائی بجے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں خصوصی طور منعقد کئے جانیوالے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، صوبے بھر کے انتظامی سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر افسران شریک ہونگے جبکہ کمشنرز ، اور ڈپٹی کمشنر بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین نیب اپنی تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب کی بیورو کریسی سے خطاب کر نے کے علاوہ ان سے نیب سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز بھی لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام افسرام کو ہدایت کی ہے کہ چئیرمین نیب کے سامنے کھل کر اپنا موقف بیان کریں اور مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز دیں۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے میٹنگ میں شرکت کرنے والے اہم عہدوں پر تعینات افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نیب کے ڈر اور خوف سے انشی ایٹو ختم ہو گئے ہیں ۔ افسران نے بتایا اب افسر یہ نہیں دیکھتے کہ کیا کام کرنا ہے بلکہ یہ دیکھتے ہیں کہ کیا کام نہیں کرنا۔ سینئر بیوروکریٹس کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن کرنے والے کو بالکل نہ چھوڑے کسی افسر کے خلاف کیس بناتے وقت تحقیقات میں اس کی نیت ضرور دیکھیں۔ سینئر افسران نے یہ بھی کہا کہ افسران میں خوف کی وجہ سے Good Faithکا تصور ہی ختم ہو گیا ہے ۔ بعض افسران کا خیال ہے نیب اگر شفافیت اور غیر جانبدار ہوکر کام کرے تو کسی کو کوئی ڈر خوف یا اعتراض نہیں ہوگا۔ نیب اس پات کو یقینی بنائے وہ کسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔ اگر کسی افسر سے کوئی غلطی ہو بھی جائے لیکن سرکار یا کسی کا نقصان نہ ہوا ہو تو خطا اور جرم میں فرق ہونا چاہیئے۔ سینئر بیوروکریٹس نے یہ بھی کہا کہ چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ شاندار کیرئیر اور اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں۔ ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےعالمی یومِ ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع...
کراچی صدر صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایف اے اہلکاروں کی جانب سے...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
لاہور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...