آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

03 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے ہفتے کی شب پاکستان ہاؤس کینبرا میں تقریب منعقد کی جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے قومی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور کھیلوں کے سفیر کے طور پر یہ بہترین مثال قائم کرے گی۔ اس موقع پر کپتان شان مسعود نے بھی ٹیم کو مدعو کرنے پر زاہد حفیظ چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم اس دورے میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مثالی رویے کا مظاہرہ کرے گی۔